نوشہرو فیروز: محکمہ خوراک سندھ کے گوداموں سے اربوں کی گندم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سیکریٹری خوراک راجہ خرم شہزاد نے گندم غائب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے 8 فوڈ انسپکٹرز اور سپروائزرز کو معطل کر دیا۔
انہوں نے شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا اور کہا کہ ڈائریکٹر فوڈ سندھ کی رپورٹ کے مطابق گوداموں سے گندم غائب ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سندھ کے آٹھ سرکاری گوداموں سے ہزاروں میٹرک ٹن گندم غائب ہوگئی تھی جس پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نوشہرو فیروز نے سیکریٹری خوراک کو کارروائی کیلیے خط لکھا تھا۔
8 گودام سے 13 ہزار میٹرک ٹن گندم اور 100 کلو کی ایک لاکھ سے زائد بوریاں غائب ہوئی تھیں۔ غائب گندم کی قیمت 7 کروڑ روپے سے زائد تھی۔