’آئی ایم ایف اسحاق ڈار سے ڈر گیا‘، مفتاح اسماعیل کا ایک اور طنز

پی ڈی ایم حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خزانے کے موجودہ وزیر اسحاق ڈار پر ایک بار پھر طنز کے تیر برسا دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل جو اپنی جگہ لینے والے خزانے کے موجودہ وزیر اسحاق ڈار پر طنز کے تیر برساتے رہتے ہیں ایک بار پھر انہوں نے اسحاق ڈار کو اپنے نشانے پر رکھ لیا۔

مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ آئی ایم ایف اسحاق ڈار سے ڈر گیا ہے۔ ڈار نے آئی ایم کو آنکھیں دکھائیں جس کے بعد وہ دوبارہ ڈیل کر رہا ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ملک 90 فیصد تو گزشتہ 75 سال سے بحران میں تھا 10 فیصد موجودہ دور میں ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان حکومت نے پٹرول کم قیمت پر بیچ کر آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی، مفتاح اسماعیل

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں 10 سال میں ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ بنائے جب کہ ہم نے 11 سال میں 7 وزرائے اعظم ہٹائے۔