آئی ایم ایف نے آخری شرط پاکستان کے سامنے رکھ دی

آئی ایم ایف ٹیکس وصولی

اسلام آباد : آئی ایم ایف پاکستان کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آدائیگیوں کے خسارہ میں توازن کیلئے مکمل یقین دہانی کرنی ہوگی،آئی ایم ایف آئی ایم ایف کی یہ پاکستان کیلئے آخری شرط ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے غیر ملکی خبر راساں ایجنسی رائٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی فنانسنگ کے علاوہ پاکستان نے تقریباً تمام پیشگی شرائط مکمل کر لی ہیں۔

جون کے بجٹ سے پہلے پاکستان کو مالی خسارہ بھی کم کرنا ہے اور آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے مکمل یقین دلانا ہو گا کہ ادائیگیوں کے توازن کیلئے بیرونی فنانسنگ موجود ہے، پاکستان بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔

رائٹرز کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ بیرونی فنانسنگ کی شرط آئی ایم ایف کی نہیں ہے۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا تھا کہ رواں سال پاکستان کو پانچ ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہے جبکہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سات ارب ڈالربیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔