شوبز انڈسٹری کی اداکارہ کومل میر کا کہنا ہے کہ وہ ایک اداکار کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر شو‘ میں اداکارہ کومل میر اور فیضان شیخ نے شرکت کی اور میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔
بولنگ سیگمنٹ میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کونسی اداکارہ اچھی ایکٹنگ کرتی ہیں، کومل کو تین آپشنز دیے گئے جن میں مہوش حیات، کبریٰ خان اور سجل علی شامل تھیں۔
کومل میر نے کہا کہ سجل علی اچھی اداکاری کرتی ہیں۔‘
ایک سوال کے جواب میں کومل میر نے کہا کہ وہ انڈسٹری چھوڑ دیں گی لیکن کبھی ایاز سموں کے ساتھ کام نہیں کریں گی جبکہ انہیں دو آپشنز میں فیضان شیخ اور فہد شیخ کے نام دیے گئے تھے۔
اداکارہ سے پوچھا گیا کہ نعمان اعجاز، نیئر اعجاز اور نعمان مسعود میں سے کس کے ساتھ ہیروئن آنا چاہیں گی؟ کومل میر نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کو منتخب کیا۔
دوسری جانب اداکار فہد شیخ سے سوال کیا گیا کہ کس اداکارہ کے ساتھ دوبارہ اداکاری نہیں کریں گے؟ فہد نے نازش جہانگیر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ اداکاری کرنا مشکل ہے۔
علاوہ ازیں فہد شیخ نے کہا کہ وہ قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی کی جگہ لے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ فہد شیخ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ان کے ساتھ فاطمہ آفندی بطور ہیروئن شامل تھیں۔
کومل میر نے ڈرامہ سیریل ’بے نام‘ میں ’عائزہ‘ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔