لندن : سابق برطانوی سفیر کریگ مرے کا کہنا ہے کہ سی آئی اے نے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹوایا کیونکہ عمران خان امریکی ڈرون حملوں کیخلاف تھے۔
تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی سفیر اور محقق بھی پاکستان میں وزیراعظم کی تبدیلی پر بول پڑے۔
سابق برطانوی سفیر کریگ مرے نے عمران خان کی حکومت گرانے کا ذمےدار مبینہ طور پر امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو قرار دیا۔
کریگ مرے نے اپنے اٹویٹ میں لکھا ‘سی آئی اے نے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹوایا کیونکہ عمران خان پاکستان پر اور پاکستان سے ہونے والے امریکی ڈرون حملوں کیخلاف تھے۔
The CIA’s deposing of Imran Khan as Prime Minister, for his opposition to the US drone campaign operating within and from Pakistan, is probably the most under-reported story of the last couple of years.
— Craig Murray – (@CraigMurrayOrg) March 5, 2023
کریگ کا ماننا ہے اتنی بڑی خبرہونے کے باوجود اس کو زیادہ نمایاں کوریج نہیں ملی، یہ گزشتہ چند سال کی کم زیربحث رہنے والی بڑی خبروں میں سے ایک ہے۔