سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مسائل سے نکلنے کیلیے ان (عمران خان) کی حکومت گرائی تاکہ ملک کو سنبھال سکیں کیونکہ ان کا ایجنڈا ملک سنبھانے کا نہیں تھا۔
میلسی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ آج پاکستان میں جو مسائل ہیں وہ میں سب سمجھتا ہوں، ہمیں معلوم تھا کہ مہنگائی ہمارے گلے میں پڑے گی لیکن اس کے باجود بہتر تھا کہ ہم اس شخص کو ہٹائیں۔
سابق صدر نے کہا کہ آج جو مہنگائی ہے وہ تو عمران خان کے دور میں بھی تھی، جب پیپلز پارٹی نے حکومت چھوڑی تو اسٹاک مارکیٹ اوپر تھی لیکن آج مہنگائی کی شرح 40 فیصد پر پہنچ گئی اور ہمیں معلوم تھا کہ یہ مصیبت آئے گی۔
متعلقہ: عمران خان سے بات ہی نہیں کرنی، آصف زرداری
آصف علی زرداری نے کہا کہ کوشش کر رہا ہوں جن وزارتوں میں مسائل زیادہ ہیں انھیں ہدایت کریں گے کہ وہ ٹھیک کریں، ان شاء للہ ایک دن آئے گا جب ملک میں 100 بلین ڈالر کے ریزرو ہوں گے اور پھر خوشحالی آئے گی۔