ممبئی: بھارتی ریاست حیدرآباد میں اسکریپ لوڈنگ کے دوران مشتبہ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشیر آباد کے بھولک پور کے رہائشی محمد نذیر اسکریپ کے کاروبار سے منسلک تھے، آج وہ موسیٰ پیٹ کے علاقے میں خریدا گیا اسکریپ آٹو رکشے میں لوٖڈ کررہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آوازیں دور تک سنائی دی گئیں، دھماکے میں نذیر شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
https://twitter.com/SpaceAuditi/status/1633077191738269696?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1633077191738269696%7Ctwgr%5E47db7331e4624de27c2d1623421118213ee61521%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.thenewsminute.com%2Farticle%2Fhyderabad-man-dies-after-chemical-container-explodes-cctv-footage-emerges-174198
پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچے اور شواہد اکھٹے کئے، پولیس کی جانب سے جاری ابتدائی بیان میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا کہ کیمکل سے بھرا ڈبہ لوڈنگ کے دوران زمین پر گرنے سے دھماکہ ہوا۔
پولیس نے واقعے کی دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات شروع کردی ہے۔