لاہور:تحریک انصاف کی ریلی کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ، زمان پارک سے داتا دربار تک ستائیس مقامات پر استقبالیہ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں تحریک انصاف کی آج نکالی جانے والی ریلی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ریلی کی قیادت کریں گے ، عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں شرکت کریں گے جبکہ کنٹینر میں مرکزی اور صوبائی قائدین بھی موجود ہوں گے۔
زمان پارک سے داتا دربار تک ستائیس مقامات پر استقبالیہ کیمپس لگائے گئے ہیں جبکہ تمام راستوں کو بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔
عمران خان کی قیادت میں ریلی ایک بجے داتا دربار کی طرف روانہ ہو گی ، مال روڈ انڈرپاس کراس کرکے علی حسن عباس ایڈووکیٹ شرکا کیلئے دودھ کی سبیل لگائیں گے۔
جیل روڈ انڈر پاس کراس کرنے کے بعد ناصر سلمان ریلی کے شرکا کو ویلکم کریں گے جبکہ ایف سی کالج انڈرپاس کراس کرکے شنیلا روتھ کرسچن کمیونٹی کے ساتھی شرکاکااستقبال کریں گی۔3
ریلی دوپہر ایک بجےزمان پارک سےشروع ہوکرداتادربارپراختتام پزیرہوگی، زمان پارک سےداتادربارتک 6کلومیٹرکےراستے پر استقبالیہ کیمپس لگائےگئےہی