نئی دہلی میں پانچ منزلہ عمارت گر گئی، ویڈیو سامنے آگئی

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پانچ منزلہ عمارت دھڑام سے گر گئی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے علاقے بھجن پورہ میں پانچ منزلہ عمارت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق 3 بجکر پانچ منٹ پر عمارت گرنے کی اطلاع ملی جس کے بعد ریسکیو حکام کو جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عمارت گرنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ویڈیو کلپ میں عمارت کو گرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ لوگوں کی چیخ و پکار بھی سنی جاسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔