انتہا پسند ہندوؤں کا مسلم نوجوان پر انسانیت سوز تشدد، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: مودی حکومت کی زیر سرپرستی مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ دراز ہونے لگا ہے، جنونی ہندوؤں نے ایک اور مسلم شخص کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ گذشتہ ماہ کی 18 تاریخ کو ریاست کیرالہ کے علاقے تھریسور میں پیش آیا تھا، جہاں سحر نامی شخص کو جنونی ہندوؤں نے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سحر کو مبینہ طور پر گرل فرینڈ سے کال کراکر بلوایا گیا اور اسے رات بھر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

دہل دہلا دینے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج قریبی مندر کے کیمرے سے حاصل کرلی گئی ہے، جس میں جنونی ہندوؤں کے ہاتھوں سحر پر کئے جانے والے انسانیت سوز تشدد کو دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں سحر پر حملے کرنے والے ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں، پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو شناخت تو کرلیا ہے تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

سحر کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی پولیس کیس میں روایتی سستی سے کام لے رہی ہیں جس کا براہ راست فائدہ ملزمان کو ہورہا ہے۔