کئی سوالات ایسے ہوتے ہیں جنہیں حل کرنے کے لیے برسوں لگ جاتے ہیں لیکن کوئی ایک شخص اسے حل کر سب کو حیران کردیتا ہے۔
ایسا ہی ایک یوٹیوبر نے کیا اور فزکس کی ایکویشن کی مدد سے 20 سال سے پوچھا جانے والا سوال حل کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وائٹ بورڈ پر سوال لکھا ہوتا ہے کہ اگر ایک ریچھ 10 میٹر کی بلندی سے 2 سیکنڈ میں گرتا ہے تو اس کا رنگ کیا ہوگا۔
یوٹیوبر نے اس سوال کو ناصرف حل کرنے کی کوشش کی بلکہ ریچھ کا رنگ بھی بتا دیا۔
نکھل آئنند فاس سوال کو فزکس کے بنیادی اصولوں کے مطابق اس سوال کو حل کرکے g=10m/s^2 جواب نکالتے ہیں، جو کہ تقریباً زمین کی کشش ثقل کی ویلو کے برابر ہے۔
ان کے مطابق کشش ثقل کی ویلو زمین کے قطبین پر محسوس ہونے والی کشش ثقل کی قوت کے برابر ہے، اس لیے ریچھ بلاشبہ ایک قطبی ریچھ ہے۔ اس لیے ریچھ کا رنگ سفید ہو گا۔
— sh (@midnightmmry) March 3, 2023
مذکورہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے 11 لاکھ 60 ہزار سے زائد بار دیکھی جاچکی ہے۔
کئی سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ سوال گزشتہ 20 سالوں سے پوچھا جا رہا ہے اور یہ معمہ اب حل ہوگیا۔