اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے عمران خان سے متعلق بیان غصے میں دیا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق الیکشن کااعلان ہوگیا اور شیڈول بھی آگیا، الیکشن ہونگے یا نہیں اس پر بات ہو رہی ہے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نےکہاہے توانتخابات ہوں گے لیکن ہم چاہتے ہیں الیکشن ستمبر یا اکتوبر میں ہوں، درمیان کی کوئی راہ نکالی جائے، ام الیکشن کی ایک تاریخ پرمتفق ہونے سےاربوں روپےبچائےجا سکتے ہیں۔
زرداری کے بیان پر انھوں نے کہا کہ زرداری صاحب کاعمران خان سےبات نہ کرنے کا بیان غصہ کانتیجہ ہے اگر عمران خان راضی ہیں تو آصف زرداری کو بات کیلئے قائل کر لیں گے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کو غصہ کم ہی آتا ہے لیکن جب ایک جماعت تسلسل سے گالیاں دے تو غصہ آجاتا ہے۔
پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کے حوالے سے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تشدد کو کسی صورت دفاع نہیں کیا جاسکتا، ریاست کے پاس تو اختیار ہوتا ہے۔
بلاول کے وزارت چھوڑنے کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول مسائل وسائل کو جانتے ہیں جائز مطالبے پر کہا تو کیوں حکومت میں ہیں، بلاول حکومت سے ناراض نہیں، علیحدگی کی بات سیلاب متاثرین کو امداد ملنے کے حوالے کے تناظر میں کی۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان مشکل صورتحال سے گزر رہاہے، ڈیفالٹ کا خطرہ کل تھا اور نہ آج ہے، اللہ کرے گا مشکل وقت گزرجائے گا۔