شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر میدان میں پھر آمنے سامنے

لیجنڈز لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور سابق بھارتی اوپنر گوتم گھمبیر ایک بار پھر آمنے سامنے آئیں گے۔

قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی لیجنڈز لیگ 2023 کا آغاز 10 مارچ سے ایشین ٹاؤن کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں شرکت کے لیے سابق کرکٹرز قطر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں ایشیا لائنز کی نمائندگی کریں گے جن میں شاہد آفریدی، شعیب اختر، عبدالرزاق، محمد عامر، مصباح الحق، سہیل تنویر شامل ہیں۔

لیجنڈز کے لیے 8 میچز شیڈول ہیں اور تمام میچز ایشیا ٹاؤن اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ایشیا لائنز میں شاہد آفریدی (کپتان)، اصغر افغان، تلکارتنے دلشان، مصباح الحق، محمد حفیظ، دلہارا فرنینڈو، شعیب اختر، اپل تھرنگا (وکٹ کیپر)، پارس کھڑکا، تھیسارا پریرا، عبدالرزاق، اسرو اڑانا، محمد عامر، نوروز منگل، سہیل تنویر، دیمن گھوش (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔

عالمی جائنٹس میں ایرون فنچ (کپتان)، بریٹ لی، مورنی وین وِک، کرس گیل، شین واٹسن، راس ٹیلر، ریکارڈو پاول، مونٹی پنیسر، کیون اوبرائن، ٹینو بیسٹ، دنیش رامدین (وکٹ کیپر)، جیک کیلس، ہاشم آملہ، کرسٹوفر مپوفو، لینڈل سیمنز، پال کولنگ ووڈ شامل ہیں۔

انڈیا مہاراجہ میں گوتم گمبھیر (کپتان)، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، محمد کیف، ایس سری سانتھ، اشوک ڈنڈا، پرگیان اوجھا، سریش رائنا، رابن اتھپا، پرویندر آوانہ، مانویندر بسلا (وکٹ کیپر)، ریتیندر سنگھ سودھی، پروین کمار، پروین تامبے اور اسٹورٹ بنی شامل ہیں۔