پی ٹی آئی نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں

’جیل میں میری جان لینے کی کوشش کی جائے گی‘، چیئرمین PTI کا اہم پیغام

پی ٹی آئی نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور کراچی سے ایم این ایز، ایم پی ایز اور مخصوص نشستوں کیلیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اس سلسلے میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سے قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خواہشمند امیدوار 13 مارچ سے انصاف ہاؤس کراچی سے فارم وصول کرسکتے ہیں۔ یہ فارم متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ 31 مارچ کو الیکشن سیل میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی تنظیم ہوم ورک کے بعد سفارشات مرکزی پارلیمانی بورڈ کو ارسال کرے گی اور پارلیمانی بورڈ پارٹی چیئرمین سے منظوری کے بعد حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کرے گا۔