سشمیتا سین نے دل کا دورہ پڑنے کے بعد اپنی پہلی جھلک دکھا دی

میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن کوئی ملنا تو چاہیے نا، سشمیتا سین

ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی مشہور بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین دل کا دورہ پڑنے کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین نے لیکمی فیشن ویک 2023ء میں نہ صرف شرکت کی بلکہ ریمپ سے اپنا جادو بکھیرا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ دوبارہ اپنی پرانی زندگی میں لوٹ رہی ہیں۔

سشمیتا سین ریمپ پر واک کے دوران انتہائی خوش نظر آ رہی تھیں۔ انہوں نے اس موقع پر خوبصورت لباس کا انتخاب کیا۔ شرکا نے اداکارہ کو خوش آمدید کرتے ہوئے ان کیلیے خوب تالیاں بجائیں۔

گزشتہ روز سشمیتا سین نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ حال ہی میں انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں انجیو پالسٹی کروانی پڑی۔

ہارٹ اٹیک کی خبر سنتے ہی مداح پریشان ہوئے جس کے بعد اداکارہ نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا کہ ’میں بالکل ٹھیک ہوں۔ مجھ سے محبت اور دعائیں بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ڈاکٹروں کا بھی شکریہ کہ انہوں نے صحیح فیصلہ لیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ہارٹ اٹیک جان لیوا ثابت ہو سکتا تھا لیکن شکر ہے میں زندہ ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)