دنیا میں پائی جانے والی مختلف مخلوقات چلنے پھرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتی ہیں جیسا کہ ہم انسان دو ٹانگوں پر چلتے ہیں، جانور چار پیروں پر جبکہ پرندوں کی ٹانگیں اور پر دونوں ہوتے ہیں۔
اسی طرح سانپ قدرت کی بے شمار مخلوقات میں سے خاص افرادی اہمیت کے حامل جانور ہیں دنیا بھر میں سیکڑوں اقسام کے پائے جانے والے سانپ پیروں سے محروم ہونے کے باوجود رینگتے ہیں اور تیز چلتے ہیں۔
سانپ کی ٹانگیں یا دیگر اعضاء نہیں ہوتے، سانپ چلتے نہیں لیکن ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے وہ لوپس کی شکل میں اپنے جسم کو گھسیٹ کر حرکت کرتے ہیں، سانپوں میں رینگنے یا پھسلنے والی حرکت ہوتی ہے جو انہیں آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔
Good Morning Twitter pic.twitter.com/pfDB5uWpz7
— Wow Terrifying (@WowTerrifying) March 10, 2023
ایک اسی نوعیت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک بہت بڑے اژدھے کو درخت کے تنے پر چڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کی بھی خاص بات یہی ہے کہ وہ جس تیزی اور پُھرتی سے حرکت کرتا ہے دیکھنے والوں کیلئے یہی بات حیران کن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو کو اب تک 15 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور صارفین اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس میں اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔