عثمان خان نے 36 گیندوں پر سنچری جڑ دی

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے اوپنر بیٹر عثمان خان نے تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 8 کے 28ویں میچ میں سلطانز کے اوپنر بیٹر عثمان خان نے 36 گیندوں پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف سنچری اسکور کی۔

عثمان خان کی طوفانی اننگز میں 8 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے ہی رائلی روسو نے 41 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔