بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کو حقیقی زون قرار دے دیا۔
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور رنبیر کپور کی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے اور اداکارہ بھی سوشل میڈیا پر فلم کی کامیابی کو لے کر پوسٹ شیئر کررہی ہیں۔
شردھا کپور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں کہ اور اسٹریٹ فوڈ کھانے سے لے کر صبح کی سیلفیز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ سے پوچھا گیا کہ ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی کتنی اہم ہے؟
شردھا کپور نے کہا کہ میں سوشل میڈیا کو اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے طریقے کے طور پر دیکھتی ہوں جنہوں نے مجھے محبت دی اور میری حمایت کی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ اپنی زندگی کے معمول کے حصے ان کے ساتھ شیئر کروں جب وہ کہتے ہیں کہ میں بھی چشمش ہوں، مجھے وڑا پاؤ پسند ہے، تو مجھے لگتا ہے کہ میں بھی انہی کی طرح اپنی چیزیں شیئر کرسکتی ہوں۔
شردھا کپور کے مطابق انہیں سوشل میڈیا سے یہ ترغیب بھی ملتی ہے کہ مجھے کیا پہننا ہے، اور اگلی بار میں کیا کھاسکتی ہوں، اس میڈیم میں بہت تازگی ہے اور مداحوں کے ساتھ چیزیں شیئر کرنا اچھا لگتا ہے۔