کپتانی کی جنگ؟ رمیز راجہ نے خبردار کردیا

لاہور:سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے پاکستانی ٹیم کی کپتانی سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کرڈالا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں رمیز راجہ نے معںی خیز انداز میں کہا کہ نوے کی دہائی سے سبق لیں اور پاکستان کرکٹ کو برباد نہ کریں۔

سابق چیئرمین کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کپتانی کیلئےآمنےسامنے نہ کھڑاکریں، کپتانی کی وجہ سےڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگا۔

بعد ازاں اپنے ٹوئٹ میں رمیز راجہ نے واضح کیا کہ افسوس ہے کہ بابر اعظم، شاداب خان اور شاہین شاہ کپتانی کی جنگ میں آمنے سامنے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں شاہین آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کررہے ہیں، شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں جبکہ بابراعظم پشاور زلمی کی کمان سنبھالیں ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ کے بیان پر قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں، پی سی بی

دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ تینوں کھلاڑیوں کی ٹیمیں پی ایس ایل 8 کے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرچکی ہیں۔

پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ میں ملتان کا مقابلہ لاہور سے ہوگا، فائنل میں جانےکیلئے کوالیفائرمیچ بدھ کوکھیلاجائےگا جبکہ سیزن 8 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔