بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ایک کرکٹر نے پاکستان اور بھارت دونوں ٹیموں کی جانب سے کھیلا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر ایکسپریس‘ میں ڈائریکٹر نبیل قریشی اور ندیم بیگ شریک ہوئے جہاں ان سے سابق کپتان اظہر علی نے سوالات کیے۔
نبیل قریشی اور ندیم بیگ سے پوچھا کہ وہ کونسا کرکٹر ہے جس نے پاکستان اور بھارت دونوں ٹیموں سے کھیلا ہے۔
فیضان شیخ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ہمایوں سعید‘ ہوں گے۔
ڈائریکٹر کی جانب سے اندازہ لگایا کہ ہوسکتا ہے کسی لیگ میں کھیلا ہو جس پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ نہیں یہ پاکستان بننے سے پہلے کھیلے ہوں گے۔
بعدازاں مہمانوں کی جانب سے بتایا گیا کہ ’عبدالحفیط کاردار‘ ہیں جو دونوں ٹیموں سے کھیلے ہیں۔
واضح رہے کہ عبدالحفیظ کاردار نے 22 جون 1946 میں بھارت کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ 26 مارچ 1958 پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔