’بابر کسی فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنا چاہیں تو۔۔۔۔۔نجم سیٹھی نے کیا کہا؟

لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کپتانی سے متعلق فیصلہ خود بابر اعظم کو کرنا ہے میڈیا میں کپتانی کو متنازع بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اگر کسی فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنا چاہیں تو ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ سیریز میں سینئرز کو آرام ددیا ہے جبکہ جونیئرز کو ٹیسٹ کررہے ہیں اسی لیے نوجوان کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

قومی اسکواڈ

شاداب خان (کپتان)، عبد اللّٰہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، احسان اللّٰہ، عماد وسیم، محمد حارث، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر اور زمان خان اسکواڈ میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ابرار احمد، حسیب اللّٰہ اور اسامہ میر کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔