کراچی: بلدیہ ٹاؤن کے اسکول میں بچی کی خودکشی کی کوشش

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں بچی کی اسکول میں خودکشی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ مدینہ کالونی کے اسکول میں بچی نے خودکشی کی کوشش کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

بچی کو عمارت سے کودنے سے پہلے علاقہ مکینوں نے بچالیا۔ فوٹیج میں نجی اسکول کی بچی لائبہ فاروق کو اسکول کی آخری منزل پر دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی عمر 13 سال ہے اور وہ ساتویں جماعت کی طالبہ ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ اس سے قبل بچی نے گھر پر بھی خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم بچی کے یہ اقدام کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کی طالبہ کو گھر منتقل کردیا گیا ہے۔