امریکا کی ایک بار پھر پاکستان میں جمہوری وآئینی نظام کی حمایت

واشنگٹن : امریکا نے ایک بار پھرپاکستان میں جمہوری وآئینی نظام کی حمایت کردی اور کہا کسی ایک سیاسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے واشنگٹن میں آخری پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی جمہوری،آئینی نظام کےحامی ہیں‌۔

نیڈپرائس کا کہنا تھا کہ امریکا سیاسی جماعتوں کےدرمیان معاملات پر کوئی پوزیشن نہیں لیتا اور کسی ایک سیاسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتے اور نہ ہی کسی ایک سیاسی جماعت کو دوسری پرترجیح بھی نہیں دیتے۔

گذشتہ ہفتے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں پاکستان کے حوالے سے کہا تھا کہ سیاسی معاملات کا فیصلہ پاکستانی عوام کو خود کرنا ہے ، اس حوالے سے امریکہ کوئی پوزیشن نہیں لیتا۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم صرف پاکستان میں جمہوریت اور اس کے آئینی نظام کی حمایت کرتے ہیں، ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال پاکستان ہمارے مفاد میں ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ ایک اصلاحاتی ایجنڈا ہے، جو پاکستانی حکومت کے درمیان ہے۔