پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اتوار کو مینار پاکستان پر جلسے سے پورے پنجاب میں انتخابی فضا بن جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ریلی کے اختتام پر اتوار کو مینار پاکستان میں جلسہ عام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔
مسرت چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بھرپور انداز میں الیکشن مہم شروع کردی ہے۔ کل ریلی کے روٹ پر مائیں بہنیں عمران خان کے لیے دعاگو تھیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب اتوار کو مینار پاکستان پر عظیم الشان جلسہ ہے۔ اس جلسے سے پورے پنجاب میں انتخابی فضا بن جائے گی۔
مسرت چیمہ نے کہا کہ تقریباً 6 ہفتے کی اس مہم میں ہم ہر ووٹر تک پہنچیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف بھرپور انداز میں الیکشن مہم شروع کر دی ہے. کل ریلی کے روٹ مائیں. بہنیں عمران خان کے لیے دعا گو تھیں. اب اتوار کو مینار پاکستان پر عظیم الشان جلسہ ہے. پورے پنجاب میں اس جلسے سے انتخابی فضا بن جائے گی. تقریباً 6 ہفتے کی اس کیمپین میں ہم پر ووٹر تک پہنچیں گے
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) March 14, 2023