سیاسی لیڈر ریاست پر حملہ نہیں کرتے: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیاسی لیڈر ریاست پر حملہ نہیں کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں کہا کہ فارن ایجنٹ گھڑی چور اور جھوٹا ریاست پر حملہ آور ہے، وہ ریلیف لے رہا ہے، سیاسی لیڈر ریاست پر حملہ نہیں کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا  تھا کہ لیڈر اپنی سیاست نہیں ریاست کو بچاتے ہیں، عدالت کے احکامات پر عمل کرانیوالی پولیس کے سر پھاڑ رہا ہے اور وہ خود عدالت سے ریلیف لے رہا ہے۔

تاہم گزشتہ روز وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے زمان پارک میں پولیس آپریشن کے حوالے سے کہا تھا کہ مجرم پولیس سےبھاگ رہا ہے اور تاثر دے رہا ہے میں بزرگ ہوں جان کو خطرہ ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شام میں وہی شخص کہتاہے تحریک کیلئے تیار عدالت جانے کیلئے بیمارہوں، یہ منافق پاکستان میں خانہ جنگی اور افراتفری چاہتاہے۔

حکومت کا عمران خان کی گرفتاری میں کوئی تعلق نہیں، حکومت کوعمران خان کو گرفتار کرنا ہوتا تو ریاستی طاقت موجود تھی، اگرآج ان کے وارنٹ معطل کئے گئے تو پھر ہر شہری کوگنجائش فراہم کرنا پڑے گی۔