پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔
مایا علی کا شمار اُن فنکاروں میں ہوتا ہے جو فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ملک کے سیاسی اور معاشی حالات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں۔
آج انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ ایک ہی بار ہماری جان لے لیں۔
انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اداکارہ نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ مضحکہ خیز ہے اور اب کنٹرول سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔
اس سے قبل مایا علی نے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مختصر تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ’یہ انصاف کے ساتھ اور سسٹم کے ساتھ ہوگیا۔ لٹیرے لیڈرز نہیں بن سکتے۔‘