پاکستان کے ٹیسٹ پلیئر خرم منظور نے سرفراز احمد کے بطور کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حمایت کر دی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے سوال جواب سیشن میں جب ان سے پوچھا گیا کہ سرفراز احمد کو پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرنی چاہیے؟
انہوں نے ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ دو بار فائنل میں پہنچی اور ایک میں ٹرافی جیتی تو میرا خیال ہے سرفراز کو قیادت کرنی چاہیے۔
خرم منظور کا کہنا تھا کہ کھیل میں اپ اینڈ ڈاؤن آتا رہتا ہے اس لحاظ سے سرفراز کپتانی کر سکتے ہیں۔
افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے شاداب خان کو کپتان بنانے کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے خرم منظور نہیں کہا کہ بہتری کے لیے کچھ اقدامات کیے جاتے ہیں تو یہ ایک اچھا فیصلہ ہے امید ہے پاکستان کرکٹ کے لیے بہتر ہو۔