پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد عدالت پیشی کے موقع پر اداکارہ مشی خان پھول لیے ان کی گاڑی کے پیچھے بھاگتی رہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چاہنے والوں میں عام عوام ہی نہیں بلکہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی شامل ہیں اور ایسے مناظر آئے دن میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں۔
گزشتہ روز عمران خان توشہ خانہ کیس میں سماعت کے لیے جب اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے لیے آئے تو ان کے قافلے میں عام کارکنوں کے ہمراہ ٹی وی کی معروف اداکارہ مشی خان بھی شامل تھیں جو ہاتھوں پھول لیے ان کی گاڑی کے پیچھے پیچھے بھاگتی رہیں۔
عمران خان براستہ سڑک لاہور سے اسلام آباد آئے تھے۔
ان کی پیشی کے موقع پر مذکورہ ویڈیو تحریک انصاف کی جان ب سے جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے قافلے میں شریک ہزاروں کارکنان کے درمیان اداکارہ مشی خان بھی موجود ہیں جن کے ہاتھوں میں پھول ہیں وہ پھول عمران خان کی گاڑی پر نچھاور کرنے کے ساتھ ساتھ والہانہ انداز میں عام کارکنوں کی طرح گاڑی کے پیچھے بھاگ رہی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ اور پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔