پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی نامور اداکارہ مائرہ خان نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے ساتھ ہی ملانے والے پہلے مشورے کے بارے میں بتا دیا۔
کراچی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران معروف ادیب انور مقصود نے مائرہ خان سے پوچھا کہ شاہ رخ خان اور آپ میں ناک کے علاوہ ایسی کیا چیز ہے جو مشترکہ (COMMON) ہے؟
اس پر مائرہ خان نے جواب میں بتایا کہ جب شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو لوگوں نے ناک کی سرجری کروانے کا مشورہ دیا لیکن میں نے کہا کہ اگر ناک ہی کٹوا دی تو پھر کیا فائدہ؟
انور مقصود نے سوال کیا کہ آپ کس سیاسی جماعت کے ساتھ ہیں؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ خواہش ہے جو بھی لیڈر آئے وہ ایماندار ہو۔
تقریب میں مائرہ خان نے اپنے بارے میں مزید بتایا کہ بچپن سے اداکارہ بننے کی خواہش تھی لیکن نانی کو اس پر اعتراض تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ مجھے وی جے بننے کی پیشکش ہوئی جس پر میں نے بتایا کہ مجھے فلموں میں کام کرنے کا شوق ہے۔
بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے متعلق مائرہ خان نے بتایا کہ ان کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا، انڈیا میں کام کر کے بہت اچھا لگا۔