کویت میں رمضان المبارک کے آخری 10 دن سرکاری چھٹیوں کی منظوری دے دی گئی۔
کویتی میڈیا کے مطابق رکن پارلیمنٹ حماد العبید کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں پبلک سیکٹر میں چھٹیوں کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
ہیومن ریسورس کمیٹی نے تجویز کا جائزہ لینے کے بعد اس کی منظوری دے دی اور اب آخری منظوری کے لیے اپنی سفارشات پارلیمنٹ کو بھیج دی ہیں جس پر قومی اسمبلی نے بھی نظرثانی کی یقین دہانی کروائی ہے۔
تجویز میں کہا گیا تھا کہ رمضان المبارک سے بابرکت ساعتوں میں عبادات کے لیے پبلک سیکٹر کے ملازمین کو ماحول اور سہولت فراہم کی جائے تاکہ نماز، تراویح، اعتکاف اور طاق راتوں میں عبادات کا خصوصی اہتمام کرنے میں آسانیاں میسر آئیں۔
قومی اسمبلی سے تجویز کی منظوری کے بعد حکومت باقاعدہ طور پر 10 روز کی چھٹیوں کا اعلان کرے گی۔