شاہین شاہ نے اہلیہ کے ہمراہ جیت کا جشن منایا، تصویر اور وڈیو وائرل

پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز کو دوبارہ چیمپئن بنانے کے بعد کپتان شاہین شاہ نے جیت کا جشن اپنی نئی نویلی دلہن انشا کے ساتھ منایا اور ٹرافی کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

یوں تو رواں پی ایس ایل میں شاہین شاہ کی اہلیہ انشا آفریدی جو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی بھی ہیں لاہور قلندرز کے میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آتی رہیں تاہم فائنل دیکھنے کے لیے وہ بطور خاص اپنی بڑی بہن اقصیٰ آفریدی کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم آئیں اور ان کی وڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر اسٹیڈیم کے اندر کی وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہین شاہ کو اپنی اہلیہ انشا اور سالی اقصیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس وڈیو میں انشا نے چہرے کو ماسک سے ڈھانپا ہوا ہے۔

 

شاہین آفریدی نے بعد ازاں انشا کے ہمراہ پی ایس ایل ٹرافی کی تصویر بنوا کر اپنی جیت کا جشن منایا اور یہ تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

صارفین جہاں لاہور قلندرز کی جیت پر خوش ہیں وہیں سوشل میڈیا پر شاہین اور انشا کی تصاویر اور ویڈیو پر توصیفی اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک منچلے صارف نے تو اپنے تبصرے میں لکھا کہ لو جی شادی کے بعد تو یہ بندہ آل راؤنڈر بن گیا۔