ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ندا خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ندا خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں کرلی بالوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ندا خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شاذو نادر ہی دیکھا ہمیشہ دیکھا۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
ندا خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔
اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ندا خان نے سمیع خان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔
ندا خان نے تصاویر شیئر سمیع خان کو پسندیدہ انسان قرار دیا۔ انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔