شہزاد رائے نے مداحوں سے مدد مانگ لی

گلوکار شہزاد رائے نے ایک تصویر شیئر کرکے مداحوں سے مدد مانگی ہے۔

گلوکار شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری شرٹ پر بنی تصویر کسی مشہور پاکستانی شخصیت کی مشابہ ہے لیکن میں اندازہ نہیں کرپارہا کہ یہ کس کی تصویر ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’کیا آپ اسے پہچاننے میں میری مدد کرسکتے ہیں؟‘

شہزاد رائے کے سوال پر ٹوئٹر صارفین نے اس شکل کو مختلف شخصیات سے مشابہ قرار دیا ہے۔

کسی نے تصویر کو گیمز آف تھرون کے کردار وائٹ واکر سے ملایا تو کسی نے عمران خان قرار دیا تو کوئی شہباز شریف کی تصویر شیئر کرنے لگا۔

شہزاد رائے کی اس تصویر کو ہزاروں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداح اسے ری ٹوئٹ بھی کررہے ہیں۔