شاہد آفریدی نے لیجنڈ لیگ کی ٹرافی کس کے نام کی؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی قیادت میں ایشیا لائنز نے لیجنڈز لیگ کرکٹ 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ایشیا لائنز کی جانب سے سابق سریلنکن بیٹر اپل تھرنگا اور تلکارتنے دلشان کی نصف سنچریوں کی بدولت ٹیم جائنٹس کو 7 وکٹ اور 23 گیندوں سے شکست دی۔

دوسری بار لیجنڈر لیگ کی ٹرافی اٹھانے کے بعد شاہد آفریدی نے افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان کو ٹرافی پکڑائی اور کہا کہ یہ ٹرافی میں اصغر کو دیتا ہوں۔

ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ الحمد اللہ ہم نے یہ ٹرافی تمام کھلاڑیوں کی کوشش کی وجہ سے جیت لیا ہے، یہ ٹرافی خاص طور پر اصغر کو دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اصغر کو ٹرافی دینے کا مقصد یہ ٹرافی ہم سب کی طرف سے افغانستان کے لوگوں کے لیے ہے، جس کے بعد سابق کپتان اصغر افغان نے تحفہ قبول کیا۔