پاکستان کیخلاف افغان ٹیم کا اعلان، نیا کپتان مقرر

پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سینئر افغان آل راؤنڈر راشد خان پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قیادت کریں گے۔

افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت راشدخان کو سونپی گئی ہے۔

Image

افغانستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف ہوم تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ یہ سیریز 24 سے 27 مارچ تک شارجہ میں کھیلی جائے گی۔

افغانستان اسکواڈ:

راشد خان، رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، عثمان غنی، صدیق اللہ اتل، نجیب اللہ زدران، افسر زازئی، کریم جنت، محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمان رحمان، فرید احمد، فضل حق فاروقی اور نوین الحق۔

ریزرو کھلاڑیوں میں ننگیال خروٹی، ظاہر خان اور نجات مسعود شامل ہیں۔