پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کے لئے اہم خبر

کراچی : ایئرسیال نے بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ایئرسیال 29 مارچ سے جدہ کیلئے پروازیں چلا کر فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایئر سیال نے بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاری مکمل کرلی ، ایئر سیال نے پہلے مرحلے میں جدہ کیلئے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایئرسیال انتظامیہ نے جدہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے متعلق سی اے اے کو پلان فراہم کردیا ہے، ایئر سیال 29 مارچ سے جدہ کیلئے پروازیں چلا کر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی۔

یاد رہے گذشتہ سال حکومت نے پاکستان کے نجی شعبے کی ایئرلائن ایئرسیال کو انٹرنیشنل آپریشن کی اجازت دی تھی۔