بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ

بینظیر کفالت

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کیلئے بینظیر کفالت کی رقم میں اضافہ کردیا گیا۔

ترجمان بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے مطابق اضافے کے بعد سہ ماہی قسط 7000 سے بڑھ کر 8500 کر دی گئی۔

بی آئی ایس پی کی جانب سے 9 ملین مستحقین کو جنوری تامارچ قسط کی ادائیگی شروع کر دی گئی۔ حکومت نے اس سہ ماہی کیلئے 83ارب، 83کروڑ اور 33لاکھ کی خطیر رقم مختص کی ہے بینظیر تعلیمی وضائف کی ایک قسط بھی جاری کی جارہی ہے۔

https://twitter.com/bisp_pakistan/status/1638544232662040578?s=20

ترجمان کے مطابق بی آئی ایس پی مستحقین کے بچوں کو 70 فیصد سے زائدحاضری پر وظیفہ ملےگا، پنجاب، سندھ، بلوچستان کے مستحقین کو رقوم حبیب بینک کی اےٹی ایم سےملےگی، خیبرپختونخوا و گلگت بلتستان کے مستحقین کو یہ رقوم بینک الفلاح سےملیں گی۔