احسان اللہ کی ڈیبیو میچ میں دو وکٹیں، ویڈیو دیکھیں

قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر احسان اللہ نے افغانستان کے خلاف ایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کرلیں۔

شارجہ میں کھیلے جارہے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 93 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم 18 اور صائم ایوب 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

قومی ٹیم کے دیگر نوجوان کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور ایک کے بعد ایک پویلین روانہ ہوتے رہے۔

افغانستان کی جانب سے فضل اللہ فاروقی اور مجیب الرحمان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں ڈیبیو کرنے والے احسان اللہ نے اپنے پہلے ہی اوورز میں دو وکٹیں حاصل کرکے افغانستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

احسان اللہ نے تین اوورز میں 8 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں انہوں نے ابراہیم زردان گلبدین نائب کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے احسان اللہ کی بولنگ کی تعریف کی جارہی ہے۔