ایم کیو ایم کا مردم شماری کے عمل پر تحفظات کا اظہار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا بہادر آباد مرکز پر ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔

ذرائع رابطہ کمیٹی نے بتایا کہ ہنگامہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، ضمنی بلدیاتی الیکشن اور مردم شماری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ایم کیو ایم نے مردم شماری کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ کئی علاقوں میں مردم شماری کا عملہ اب تک پہنچ ہی نہیں سکا، متعدد علاقوں میں ایک بلڈنگ کے تمام رہائشیوں کو ایک ہی گنا گیا، مردم شماری ایم کیو ایم کی ریڈ لائن ہے اگر صحیح نہ گنا گیا تو گنوائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات سے وفاقی حکومت اور چیف کمشنر سینسسز کو آگاہ کر دیا۔

اجلاس میں بیشتر اراکین نے ضمنی بلدیاتی نشستوں پر حصہ لینے کی رائے دی۔ ذرائع رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا حلقہ بندیوں کے حوالے سے مؤقف درست ثابت ہوا۔ اجلاس میں ارکان نے رائے دی کہ 53 یوسیز کے اضافے کے بعد اب الیکشن میں جانا چاہیے۔