عقاب کی میمنے کے شکار کی حیرت انگیز ویڈیو وائرل

عقاب کی اپنے سے زیادہ وزن کے میمنے کو شکار کرنے کی حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جانوروں کے شکار کی بات کی جائے تو شیر، چیتے کا تصور ذہن میں آتا ہے لیکن پرندے بھی شکاری ہوتے ہیں جن میں اُلو، ہاکس اور عقاب شامل ہیں یہ شکاری پرندے بہترین شکاری ہیں اور کچھ غیرمعمولی چیزوں پر جھپٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں عقاب کو شکار کرتا دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عقاب اڑ رہا ہے لیکن اس کے پیروں میں میمنے کو پکڑ رکھا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کتنے طاقتور اور خطرناک شکاری ہیں۔

سنہری عقاب شکار کے سب سے مشہور پرندوں میں سے ایک ہیں جو اپنی چستی اور رفتار کا استعمال کرتے ہوئے شکار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

عقاب کی میمنے کو شکار کرنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔