لاہور : پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی کراچی منتقلی کا ایک شیڈول سامنےآگیا ، دوپہر ایک بجے تک حسان نیازی کو کراچی منتقل کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی گرفتاری اور کراچی پولیس کے راہداری ریمانڈ کے معاملے پر حسان نیازی کوممکنہ طور پر آج کراچی منتقل کیا جاسکتا ہے۔
پولیس کی جانب سے حسان نیازی کی منتقلی کاایک شیڈول سامنےآگیا ،پولیس ذرائع نے بتایا کہ کراچی پولیس پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے ملزم کو منتقل کرے گی، لاہورسے پی آئی اےکی فلائٹ11 بجے کراچی کے لیے روانہ ہوگی اور دوپہر ایک بجے تک حسان نیازی کو منتقل کردیاجائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حسان نیازی کےخلاف جمشیدکوارٹرتھانےمیں مقدمہ درج ہے، پولیس حسان نیازی کوممکنہ طورپرکل اےٹی سی میں پیش کرےگی۔
کراچی پولیس نےسیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیےہیں، ائیرپورٹ سے تھانے منتقلی کے دوران سخت سیکیورٹی اقدامات ہوں گے اور شفٹنگ کے دوران پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جارہی ہے۔
یاد رہے پی ٹی آئی کے رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
بغاوت کا مقدمہ تھانہ جمشیدکوارٹرز میں درج کیا گیا، مقدمےمیں حسان نیازی کےدیگرساتھی بھی نامزد ہیں۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا تھا کہ حسان نیازی کی سوشل میڈیاپرشیئرویڈیومیں عوام کوبغاوت پراکسایاگیا، ملکی دفاعی اداروں کومخاطب کرکے دھمکایا۔
متن کے مطابق دفاعی اداروں کےسربراہان کےخلاف دھمکی آمیززبان استعمال کی گئی، حسان نیازی کےبیان سےعوام میں غم وغصہ پایاجاتاہے، ان کی گرفتاری کیلئے ایسٹ زون پولیس لاہور اور اسلام آباد جائے گی۔