سعودی عرب جانے والوں کیلئے بڑی خبر

ایئرسیال

کراچی : ایئرسیال نے کل سے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا، پہلی پرواز لاہور سے 150 سے زائد مسافروں کو لیکر جدہ روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن ایئرسیال نے بدھ سے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ایئرسیال کی پہلی پروازلاہور سے 150سے زائد مسافروں کولیکرجدہ روانہ ہوگی ، نجی ایئرلائن کی جانب سے لاہور سے جدہ کیلئے 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

چیئرمین ایئرسیال فضل جیلانی کا کہنا ہے کہ ایئرسیال 30 مارچ سے اسلام آباد سے جدہ کیلئے 4 پروازیں آپریٹ کرے گی اور دوسرے فیز میں کراچی سے جدہ، سیالکوٹ اور پشاور سے بھی جدہ کیلئے فلائٹ آپریٹ کی جائیں گی۔

فضل جیلانی نے کہا کہ ایئرسیال سعودی عرب فلائٹ آپریشن کیلئے جدید طیارے ایئربس 320 طیارے استعمال کرے گی ، عمرہ زائرین کو سفری سہولت فراہم کرنےکیلئےآپریشن شروع کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ہر ماہ 68 پروازیں سعودی عرب آپریٹ ہوں گی تاہم ایئرسیال برطانیہ،یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاری کررہی ہے۔