لاہور: محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے 9دہشت گرد گرفتارکرلیے، جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران 9دہشت گرد گرفتارکرلیے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتاردہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ، دہشت گردوں میں نذیر ، فہد ، ارشد ، عثمان ، شیر محمد ، طاہر ، وزیررشید شامل ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں گوجرانولہ ، راولپنڈی ، سرگودھا سےکی گئیں اور دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا۔
دہشت گرد نیٹ ورکس حساس اضلاع میں حملے کرنا چاہتے تھے، رواں ہفتےصوبےبھرمیں 340 کومبنگ و سرچ آپریشن کیے گئے، کومبنگ و سرچ آپریشن کے دوران 41 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔