اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشری بی بی کی نیب تحقیقات کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ پیر کو دونوں درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بینچ میں شامل ہیں۔
عمران خان اور بشری بی بی نے 16 مارچ اور 17 فروری کے نیب کال اپ نوٹسز ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھے ہیں۔ عمران خان ،بشری بی بی نے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کر رکھی ہیں۔
بشری بی بی نے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کی ، جس میں بشری بی بی نے 16 مارچ اور 17 فروری کےنیب کال اپ نوٹسزہائیکورٹ میں چیلنج کردیے ہیں۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 17فروری اور 16 مارچ کے نیب کال اپ نوٹس غیر قانونی قرار دیے جائیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیلی سے روکا جائے اور کال اپ نوٹسز کی بنیاد پر پٹشنزکے خلاف تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔
درخواست میں چیئرمین نیب اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب راولپنڈی فریق بنایا گیا ہے۔
عمران خان نے بھی توشہ خانہ نیب تحقیقات کیخلاف رجوع کر رکھا ہے، جس میں اور 16 مارچ،17 فروری کے نیب کال اپ نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کئے گیے ہیں۔