مصر نے دنیا بھر سے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے 5 سالہ سیاحتی ویزہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاحت کو فروغ دینے کی پالیسی کو اپناتے ہوئے مصری حکومت نے چند سو ڈالرز میں 5 سالہ ویزہ متعارف کروایا ہے جو ملٹی پل ہو گا۔
حکومت نے سیاحوں کی سالانہ تعداد کو 2028 تک 30 ملین پہنچانے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 5 سالہ ویزے کی فیس صرف 700 ڈالرز رکھی ہے۔
مصری حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی سیاحتی ویزے کی فیس مصر کے مقابلے میں زیادہ ہے جب کہ مصر کا 5 سالہ ویزہ فیس کے اعتبار کئی دیگر ممالک سے کم ہے جن میں امریکا بھی شامل ہے۔
حکام نے فی الحال 5 سال کی میعاد والے سیاحتی ویزہ کی فیس کا اعلان کیا ہے تاہم اس پیشکش کے آغاز کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔