چیٹ جی پی ٹی عارضی طور پر بند

چیٹ جی پی ٹی

اٹلی میں چیٹ جی پی ٹی سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

اطالوی حکومت کے پرائیویسی واچ ڈاگ نے ڈیٹا پرائیویسی کے خدشات کے پیش نظر مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر ChatGPT کو عارضی طور پر بلاک کر دیا ہے۔

اس اعلان نے اٹلی کو پہلا مغربی ملک بنا دیا ہے جس نے مقبول AI چیٹ بوٹ کے خلاف ایسی کارروائی کی ہے۔

اطالوی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے اپنی کارروائی کو عارضی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ChatGPT رازداری کا احترام نہیں کرتا اسے بند رکھا جائے گا۔ اس کے اقدام میں کمپنی کو اطالوی صارفین کا ڈیٹا رکھنے سے عارضی طور پر محدود کرنا شامل ہے۔

چیٹ جی پی ٹی اے آئی چیٹ بوٹ سرچ انجن کا حصہ بن چکا ہے اور بھی متعدد آن لائن سروسز میں اسے شامل کیا جا رہا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر بنایا گیا ایک سادہ اور حیرت انگیز سافٹ ویئر ہے، جس نے آتے ہی پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے، اور لوگوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی (چیٹ جنریٹیو پری ٹرینڈ ٹرانسفارمر) ایک آرٹیفیشل انٹیلیجنس لینگوئج ماڈل ہے، جس کے کئی فائدے ہیں۔