کتے نے اپنے مالک کو “I LOVE YOU” کیسے کہا، دلچسپ ویڈیو

کہتے ہی پیار سے بڑھ کر کوئی زبان نہیں ہوتی اس کا یقین یہ ویڈیو دیکھ کر ہوجاتا ہے جس میں ایک کتا اپنے مالک کو جواب میں آئی لو یو کہتا ہے۔

جانوروں میں طوطے وہ واحد جانور ہیں جو جلد ہی انسانی زبان سیکھ اور بول لیتے ہیں باقی جانوروں میں یہ صلاحیت تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے لیکن کہتے ہیں نا کہ پیار سے بڑھ کر کوئی زبان نہیں ہوتی اگر کسی کو اس مقولے پر یقین نہیں تو یہ ویڈیو دیکھ لے جس میں ایک کتا اپنے مالک کی جانب سے آئی لو یو کہے جانے کے بعد انگریزی زبان میں ہی اس کو جواباً آئی لو یو کہتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو دیکھ کر کتے اور اس کے مالک کے درمیان دو طرفہ محبت کا اندازہ ہو جاتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے ڈرائنگ روم میں صوفہ کم بیڈ پر ایک پالتو کتا آرام سے پیر پسارے بیٹھا ہے اتنے میں دروازے سے مالک داخل ہوتا ہے جو کیمرے میں دکھائی نہیں دے رہا تاہم اس کی آواز ضرور سنائی دیتی ہے اور وہ اپنے کتے کو آئی لو یو کہتا ہے۔

کتا اپنے مالک سے اظہار محبت سن کر اسی انداز میں جواب میں آئی لو یو کہتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Friendly Dogs (@justfriendlydogs)

انسان اور جانور کے درمیان محبت بھرے جذبات سے بھرپور اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین نہ صرف دیکھ چکے ہیں بلکہ پسندیدگی کے اظہار کے ساتھ اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

زیادہ تر صارفین مالک اور کتے کے درمیان محبت بھرے جذبات کو سراہ رہے ہیں تو کچھ نے کتے کے اس طرح انگریزی زبان میں مالک سے اظہار محبت کرنے پر حیرت کا اظہار بھی کیا ہے۔

آپ بھی ویڈیو دیکھیں اور کمنٹس سیکشن میں اپنے رائے کا اظہار کریں کہ آپ کو یہ ویڈیو کیسی لگی؟