قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل اور فاسٹ بولر محمد عباس آفریدی کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رمضان المبارک میں قومی کرکٹرز مختلف ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں، پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عباس آفریدی بھی رمضان ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
رمضان ٹورنامنٹ کے میچ میں محمد عباس آفریدی ڈگ آؤٹ میں بیٹھے تھے ایسے میں کیمرا تماشائیوں میں موجود ایک لڑکی کی جانب گیا اس کے بعد جب کیمرا عباس آفریدی کی طرف گیا تو وہ منہ چھپا کر شرمانے لگے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سابق فاسٹ بولر عمر گل نے محمد عباس آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم زیادہ شرما رہے ہو۔‘
عمرگل نے یہ لکھتے ہوئے مسکرانے کی ایموجی بھی بنائی۔
عباس آفریدی نے بھی مسکرانے کی ایموجی بناتے ہوئے جواب دیا کہ ’کاکا یہ محض اتفاق تھا۔‘
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی عمر گل اور محمد عباس آفریدی کی گفتگو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔