حافظ قرآن کو 20 نمبرز اضافی دینے پر ازخودنوٹس کا فیصلہ جاری

سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز باقاعدہ لاگو کردیے گئے

اسلام آباد: حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبرز دینے پر ازخودنوٹس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نےجسٹس قاضی فائز کا فیصلہ واپس لےلیا۔ کیس میں بینچز کی تشکیل پر حکم جاری کر کے ازخود کارروائی کا اختیاراستعمال کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق جسٹس قاضی فائز نے ازخودنوٹس کا اختیار استعمال کر کے 5 رکنی بینچ کےحکم کی خلاف ورزی کی، ازخودنوٹس کی کارروائی کا اختیار صرف چیف جسٹس کے پاس ہے۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سےجاری سرکلر میں درست وضاحت کی گئی تھی سرکلر کے مطابق جسٹس قاضی فائز کے احکامات کا ازخودنوٹس کیسز پر اطلاق نہیں ہوتا۔