’ارجن کپور کے ساتھ گھر بسانا چاہتی ہوں‘

ملائکہ اروڑا ارجن کپور میں علیحدگی malaika arora arjun kapoor

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنے بوائے فرینڈ اداکار ارجن کپور کے ساتھ جلد گھر بسانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں ایک میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی آئندہ کی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

متعلقہ: ملائکہ اروڑا کے مالی اثاثے جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا

49 سالہ اداکارہ نے کہا کہ ارجن اور میرے درمیان عمر کے فرق کا مسئلہ کبھی نہیں رہا، میں سب سے زیادہ اس کی خوبیوں کو پسند کرتی ہوں، وہ ایک آزاد خیال اور دوسروں کا احساس کرنے والا شخص ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اب بھی محبت اور شادی پر یقین رکھتی ہوں، میں یہ تو نہیں بتا سکتی کہ کب دلہن بنوں گی مگر اس کے بارے میں سوچتی ضرور ہوں۔

’میرا فلم انڈسٹری سے چھٹی لینے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میں ارجن کے ساتھ گھر بسانا پسند کروں گی۔‘

گزشتہ سال دسمبر میں ملائکہ اروڑا نے اپنے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز پہلے ریئلٹی شو ’موونگ ان ود ملائکہ‘ میں فلم ڈائریکٹر فرح خان کو مدعو کیا تھا۔

متعلقہ: طلاق کے بعد ارباز اور میرے تعلقات میں بہتری آگئی، ملائکہ

شو میں گفتگو کے دوران فرح خان نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ ارجن کپور کے ساتھ شادی کی تیاری کر رہی ہیں یا نہیں؟

اس کے جواب میں ملائکہ اروڑا نے کہا تھا کہ ہم دونوں نے شادی اور بچوں کے بارے میں گفتگو کی ہے، آپ اپنے پارٹنر کے ساتھ انہی چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں، میں ارجن کے ساتھ بہت خوش ہوں۔

 خیال رہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی شادی 1998 میں ہوئی اور دونوں نے 2017 میں علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور میں قربتیں بڑھ گئیں جبکہ ارباز خان بھی اطالوی ماڈل و اداکارہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔